کراچی میں بارش ، سول ایوی ایشن نے چھوٹے طیاروں کو پروازسے روک دیا
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں بارش کے باعث سول ایوی ایشن نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو ہدایات جاری کی ہیں۔سی اے اے ذرائع کا کہنا ہےکہ بارش کی وجہ سے چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ہے کیونکہ بارش کے دوران سیسنا جیسے چھوٹے طیاروں کو مشکلات ہوتی ہیں۔
تیز ہواؤں کے سبب چھوٹے طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جب کہ متعلقہ شعبہ کو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔