تاجر برادری مبارک ماہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام کو سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنر سریاب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پہلے روزے سے ہی مختلف علاقوں میں سستا بازاروں کے انعقاد، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور وہاں عوام کی سہولت کیلئے ہر اشیاء کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا سیشن کورٹ سریاب کے قریب قائم سستا بازار کا دورہ، مختلف اسٹالوں پر موجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیاانتظامیہ کی کوشش ہے کہ مبارک مہینے میں عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ سستا بازاروں سے مستفید ہوں سستا بازاروں میں عوام کی سہولت کیلئے ضروریات زندگی کی ہر اشیاء کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے اس حوالے سے عوام براہ راست اپنی شکایات میرے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی کی جائےگی تاجر برادری ایسے مبارک ماہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام کو سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ اس کار خیر میں سب کا حصہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے