کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں صحت مند معاشرے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہوگا ، ڈپٹی کمشنر قلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ قلات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں صحت مند معاشرے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہوگا نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کیلئے پرامن ماحول میں کھیلوں کا انعقاد کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے اسپورٹس کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی، ایس ایس پی قلات دوستین دشتی، کمانڈنٹ ایف سی کرنل عمر، ضلعی اسپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو، اے ڈی سی فدا بلوچ، اے سی جہانزیب بلوچ، ڈی ایس پی منظور احمد مینگل و دیگر نے کرکٹ گراونڈ قلات کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی اسپورٹس عہدیداران شکیل احمد رند شکیل احمد دہوار و دیگر نے انہیں کرکٹ گراونڈ کے مسائل کرکٹ کھلاڑیوں کو دیگر درپیش مسائل جنمیں گراونڈ کی لیولنگ، قلات کے کرکٹ اسٹیڈیم کی فوری فعالی، پانی اور اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیلئے جگہ الاٹ کرنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر قلات نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے 20 ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ ایمپائر ٹیم کیلئے بھی 5 ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا جبکہ ایس ایس پی دوستین دشتی نے کرکٹ گراونڈ کی لیولنگ اور رستے کی بحالی کیلئے ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عید کے بعد شہداء پولیس کرکٹ و فٹبال ٹورنامنٹ ضلعی سطح پر منعقد کرینگے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اسپورٹس مینوں نے آفیسران کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے