کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری، 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری، پسنی میں 40، تربت میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان،سبی،جعفرآباد، نصیرآباد،زیارت،چمن،پشین،جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار،تربت، آواران، پنجگور،کیچ،گوادر، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کوکوئٹہ، ژوب،بارکھان،سبی،جعفرآباد، نصیرآباد،زیارت،چمن،پشین،جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار،تربت، آواران، پنجگور،کیچ،گوادر، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق پسنی میں 40،تربت میں 17، جیوانی میں 09، اورماڑہ میں 08، گوادرمیں 2،پنجگور میں 1،چمن میں 0.9،نو شکی میں 0.8،آواران میں 0.6،مستونگ میں 0.6،زیارت میں 0.4،کوئٹہ میں 0.3،کو ہلو اور قلعہ سیف اللہ میں 0.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے