نیو کراچی میں مذہبی رہنما پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) نیو کراچی میں مذہبی رہنما پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں دو افراد کو دکان کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکان پر پہنچ کر ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کرکے ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی اس واردات میں چار ملزمان ملوث تھے، دو ملزمان دوکان کے قریب آئے اور مقتول سلیم کھتری کو ٹارگٹ کیا، دو ملزم بیک اپ پر موجود تھے۔

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے چار ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے