ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اوراربوں روپے کی کرپشن میں ملوث افراد سرعام گھوم رہے ہیں ، لالا یوسف خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اوراربوں روپے کی کرپشن میں ملوث افراد سرعام گھوم رہے ہیں جبکہ چھوٹے موٹے کیسز میں گرفتار افراد جیلوں میں قید و بندکی صعبوتیں برداشت کررہے ہیں عدالت جس طرح بڑے بڑے کرپشن کے کیسز میں ملوث افراد کوریلیف فراہم کررہی ہیں اسی طرح چھوٹے موٹے چوری کے کیسز میں گرفتار افراد کو بھی ضمانتیں اورریلیف فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی مظاہرین سے شاہ مراد نے بھی خطاب کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرنعرے درج تھے۔لالا یوسف خلجی نے کہا کہ عوام کی دولت کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے اور اربوں روپے کی کرپشن اور خوردبردمیں ملوث افراد سرعام گھو م رہے ہیں جبکہ انہیں عدالتوں سے بھی جلد ضمانتیں مل جاتی ہیں جبکہ موٹرسائیکل،سائیکل،مرغی چور،گیس اوربجلی چوری میں ملوث افراد جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹے موٹے جرائم میں ملوث عناصر جب پکڑے جاتے ہیں تو پہلے عوام انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اس کے بعد پولیس انہیں ٹارچر کرتی ہے جبکہ بڑے بڑے کیسزمیں اگرکوئی ملزم خدانخواستہ گرفتارہوجاتاہے تواسے تھانے اورجیل میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتاہے جو کہ چھوٹی چھوٹی موٹی چوری میں گرفتار افراد کے خلاف ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عدالتیں بڑے بڑے کیسز میں ملوث عناصرکو ضمانتیں اور ریلیف فراہم کرسکتی ہیں تو چھوٹے موٹے جرائم میں گرفتار افرادکو بھی ضمانتیں اورریلیف دیا جائے۔