عوام نے صبر کرکے بھرپور ساتھ دیا ان کے غیر متزلزل اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مشکل دن گزرگئے عوام نے صبر کرکے بھرپور ساتھ دیا ان کے غیر متزلزل اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے کم وسائل کے باوجود کثیر مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ایک ایک پیسہ ان پر ہی خرچ کرکے رہینگے علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ ماندہ کوۂ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علمااسلام کے صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ مولانا الطاف شاہ سمیت دیگر رہنما اور کثیر تعداد کارکن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مشکل دن گزرگئے عوام نے صبر کرکے بھرپور ساتھ دیا انکے مشکور رہیں گے شروع کے تین سال ایک ڈکٹیٹر وزیراعلی کے متعصبانہ روش اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ضائع ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف میں ترقی کا پہیہ نہیں رکنا چاہیے بلوچستان سب کا گھر ہے سب کو مل کر اسکی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کے گلی محلوں کے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی از سر نو تعمیر نکاسی آب کے مسائل اور آبنوشی کی قلت جیسے سنگین بنیادی مسائل پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے