زونل رویت ہلال کمیٹی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا، مفتی محمد جان قاسمی، علامہ قربان علی توسلی، ڈاکٹر قاری عبد الرشید ازہری،مولانا سید عتیق الرحمن شاہ،قاری عبد الحفیظ شرکت ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ارسلان چوہدری اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی موجود تھے،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی رویت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے