زلمے خلیل زاد کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی نظرنہیں آتی عمران کا ڈرامہ نظرآتاہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ امریکی سابق سفیر برائے افغانستان کو بلوچستان میں پاکستانی اِداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آتی لیکن عمران خان کا امریکی غلامی سے نجات کا ڈرامہ اور زلمے خلیل زاد عمران اور پاکستان کی سیاسی اقتصادی سلامتی کی پریشانی نظرآرہی ہے یہ دونوں طرف دہرا معیار کا ڈرامہ ہے۔