دہشت گرد ملک میں امن وامان خراب کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں ، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے وزیریستان کے علاقے انگور اڈے واقعے میں بریگیڈئر مصطفی کمال برقی اورڈی آئی خان میں فورسز کے تین جوانوں کی شہادت پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک ملک میں امن وامان خراب کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے ناکام عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے دہشت گردی کے دشمن ان واقعات میں ہمارے فورسز غریب معصوم اور بے گناہ افراد کو شہید کرکے اسلام اور ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اسلام امن کی تعلیم اور رواداری کا سبق دیتا ہے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور جمہوریت کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے پاکستان کو کمزور کرنے والے عناصر کے ہر حربوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان پر امن تھا اور آئندہ بھی رہے گا عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت اور افواج پاکستان کی مشترکہ زمہ داری ہے سیکورٹی ادارے اور حکومت موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کرے اور ان واقعات پر دشمن کو سخت اور کڑا جواب دے میں تمام شہیدوں کے بلند درجات کیلئے اللہ پاک سے دعاء کی اور زخمیوں کی جلد صحیتانی کیلئے بھی اللہ تعالی سے دعاء خیر مانگتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے