بلوچستان کی چار جامعات کے وائس چانسلران اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدوں سے سبکدوش ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کی چار جامعات کے وائس چانسلران اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدوں سے سبکدوش ہوگئے۔ جامعات کے چانسلر گورنر بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمن کے بعد سبکدوش ہونے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر سید عین الدین کو نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیاگیا اسی طر ح بیوٹمز کے وائس چانسلر انجینئر احمد فاروق بازئی کی سبکدوشی پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن، لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد کے سبکدوش ہونے پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی،لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد کے سبکدوش ہونے پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جلال فیض کو نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر ان کا چارج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ کے تحت بیوٹمز، میر چاکر رند یونیورسٹی سبی، لورالائی یونیورسٹی، مکران یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل سرچ کمیٹی کے تحت جاری ہے کمیٹی نے اب تک امیدواروں کے انٹرویو کئے ہیں جو اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کریگی جس کے بعد وزیراعلیٰ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے گورنر کو سفارش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے