کراچی میں غربت سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) اورنگی ٹاؤن میں غربت اور بیماری میں گھری نوجوان لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی ۔پاکستان بازار تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار الجنت لان کے عقب میں کچی آبادی میں واقع مکان سے ایک نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
لڑکی کی شناخت 24 سالہ صوفیہ ولد شہاب الدین کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوسہیل خاصخیلی نے بتایاکہ متوفیہ لڑکی کے 4 بہنیں اور2 بھائی ہیں،متوفیہ کی والدہ انتہائی بوڑھی اورکینسرجیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں اورگھر میں انتہائی غربت ہے۔چند ماہ سے متوفیہ شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھی اورغربت بیماری اور گھریلو مسائل کی وہ سے متوفیہ نے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے۔