پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حا صل ہواسب کا فر ض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرے ، ڈپٹی کمشنر قلات
قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی زیر نگرانی تعاون محکمہ تعلیم 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہال قلات میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں اسکولوں کالجوں کے طلباء و طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے تقاریر اور خوب صورت ٹیبلوز پیش کیئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر منیر درانی قلات ایس پی قلات دوستین دشتی ونگ کمانڈر ایف سی 111 کرنل عمر فاروق اے ڈی سی قلات فدا بلوچ اسسٹنٹ کمیشنرقلات جہانزیب بلوچ ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل ڈی او ایجوکیشن نثاراحمد نورزئی ضلعی آفیسران اور طلباء طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کرنل عمر فاروق ایس پی دوستین دشتی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حا صل کیا گیا ہے اور اب سب کا فر ض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار اداکرے انہونے نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بعیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی لہزا طلباء و طالبات اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کرے آخر میں ڈپٹی کمشنر قلات نے بہترین تقاریر پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔