ٹریفک کی روانی میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں ، عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور قوانین پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ ٹریفک نظام کی بہتری اور مصروف اوقات میں ٹریفک سے متعلق مسائل اور عوامی مشکلات کے حل کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک آفس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے مڈل روڈ تشکیل دینگے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی پھیلا جائے گا کوئٹہ شہر میں ٹریفک انجیئرنگ بیوروکا قیام، پارکنگ پلازہ جات کی تعمیر، مختلف چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب، تنگ سڑکوں کو چوڑا کرنا، سڑکوں پر موٹر سائیکل اسٹینڈز کا خاتمہ اور شہر میں بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کروانا بے حد ضروری ث۔ ٹریفک پولیس انتہائی محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے آئی جی پولیس نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی موٹرسائیکل اسٹینڈزکا بھی خاتمہ کیا جائے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کے حوالے سے شہریوں خصوصاً شاپنگ پلازوں، ہسپتالوں کی انتظامیہ اور شہر میں مختلف قسم کی گاڑیوں،رکشوں کے ڈرائیور اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کر تے رہے کیونکہ ٹریفک قوانین سے مکمل طور پربہرہ ورہونے سے شہریوں میں احسا س ذمہ داری پیدا ہوتی ہے جس میں وہ مخصوص جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کرنے کے علاوہ زیبرا کراسنگ، ٹریفک سگنل کے پیدل چلنے والوں کا احترام کے علاوہ ڈبل پارکنگ سے اجتناب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کو جلدفعال کیا جائے گا تاہم ٹریفک پولیس کی طر ف سے بار بار توجہ دلانے پر حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر سگنلوں کو مر مت اورجلد بحال کیا جائے گا اور جبکہ نئے نیا سگنل لگایا جائیگا۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے ٹریفک آفس میں دفتر ی امور اور ٹریفک کے دیگر مسائل کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کو آگاہی دی۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے میزید کہا کہ ہمارے معاشر ے میں پڑھے لکھے افرادمیں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی ٹریفک کا فی حد تک مسائل کا شکار ہے۔ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی اور غیر موجودگی کے بغیر ہی احسا س ذمہ داری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تو ٹریفک مسائل کا فی حد تک حل ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔