وزیرمملکت برائے توانائی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی اور کیسکو چیف بلوچستان عبدالکریم جمالی نے سرگیشہ فیڈر کا افتتاح کر دیا
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی اور کیسکو چیف بلوچستان عبدالکریم جمالی نے سرگیشہ فیڈر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پرایس ای خضدار سرکل کرم بخش بادینی ایکسین گریڈ اعزاز بیگ ایکسین نوشکی قاضی نوید ایکسین کنسٹرکشن آصف شاہ ایس ڈی او اسماعیل شاہ ایس ڈی او ایوب بادینی ایس ڈی او پرویز میرانی ہائیڈرویونین سب ڈویژن دالبندین کے چیئرمین میر شاہ نواز رئیسانی بی این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر اقبال ریکی جنرل سیکرٹری وقار ریکی انفارمیشن سیکرٹری میر ابراہیم ریکی سینئر رہنماوں ہاشم لہجی اقبال ریکی ابراہیم مینگل اعظم نوتیزئی ثناء بلوچ چاکر اعظم مینگل پی ایس ایم این اے فرہان ملازئی داود ثناء اور دیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر حاجی میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاکہ نئے فیڈر کے افتتاح سے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کی کمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں توانائی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے سولر اور ونڈانرجی سورس کی طرف دیکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ عوام سے جو وعدہ کئے تھے انہیں پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں عوام کے مسائل بروقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہمیشہ اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے۔