نگراں وزیراعلی کے پی کا مرکز کو خط، صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کا مطالبہ

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی اعظم خان نے مرکزکے ذمے صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کے حصول کے لیے مرکز کومراسلہ ارسال کردیا جبکہ بجلی منافع کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کامطالبہ بھی کیاہے۔وزیراعظم کوارسال کردہ تحریری مراسلے میں نگران وزیراعلی نے کہاکہ صوبے کی موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم خصوصی تعاون کریں، مرکز کے ذمے ضم اضلاع کے ترقیاتی اور موجودہ بجٹ کی مد میں2019 سے اب تک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں اب تک 469 ارب روپے، فیڈرل ٹیکس اسائنمنٹ کی مد میں 25 ارب روپے، بجلی کے خالص منافع کی مد میں تقریبا 50 ارب روپے، تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے، صوبے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت چار زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لئے 935 ملین روپے واجب الاداہیں۔
مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لئے 10 ارب روپے فراہم کیے جائیں اورصوبے میں بجلی کی پیداوار کے لئے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے