منی لانڈرنگ تحقیقات،مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری

پنجاب (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورتحریک انصاف کے رہنما پرویزالہٰی کے بیٹوں مونس الٰہی ، راسخ الہٰی اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نےمونس الٰہی اوران کی اہلیہ تحریم الٰہی،راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زنیرہ الٰہی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق تمام شو کاز نوٹسزاینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جن میں ایف آئی اے نے تمام ملزمان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی پراپرٹیز کی منی ٹریل اور ثبوت مانگے ہیں خیال رہے کہ عدالت نےدونوں کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس منجمدکرنےکےاحکامات جاری کیے تھے۔عدالتی حکم پر تمام شریک ملزمان کی تقریباً 10ارب روپےمالیت کی 17420 کنال اراضی اور تقریباً 22 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیےجا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے