قلات کے علاقے میں مسافر وین اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افرازخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے گرانی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں وین میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطا بق گزشتہ روز قلات کے علاقے گرانی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین مال بردار مزدا ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں ذبیہ اللہ عبدالغنی عبدالکریم سیف الدین محمدظاہر میرحمزہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا زخمیوں میں سے دو شدید زخمیوں کوکوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے مسافر وین کوئٹہ سے خضدار جا رہی تھی جبکہ ٹرک کوئٹہ جارہی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے