غیر حاضراساتذہ کاخمیازہ بچے بھگت رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کوئی نرم گوشہ نہیں رکھاجائیگاتعلیمی عمل میں بہتری لانے کیلئے سخت ایکشن لیناانتہائی ضروری ہیں چند غیر حاضراساتذہ کاخمیازہ بچے بھگت رہے ہیں اچھے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا لازم ہے تاکہ تعلیمی عمل میں بہتری لائی جاسکے ضلع نصیرآباد میں تعلیمی عمل میں بہتری لائے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں مزید بہتری لائی جا سکے تاکہ ضلع بھر سے جہالت کی تاریکی میں واضح طور پر کمی آئے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی ڈی ای او مدثر حسین سینئر اکاؤنٹس آفیسر نصیرآباد عجب خان مندوخیل یونیسیف کے کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی پرنسپل ڈگری کالج محمد ایوب کھوسہ خانزادی بلوچ یاسمین نواز بختیار احمد مری رسول بخش عطاء اللہ ساسولی مقبول احمد عمرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھیاجلاس کے موقع پر ضلع نصیرآباد میں بند تعلیمی اداروں غیر حاضر اساتذہ اور ان کے خلاف کارروائی کرنے سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم تعلیمی عمل کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے اپنے فرائض دلجوئی کے ساتھ سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ ڈی ای جی اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لیے جن ڈی ڈی اوز کو احکامات دیے گئے اگر ان کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی تو ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی کٹوتی یا دیگر سخت اقدامات کرنا مسئلے کا حل نہیں اس لیے اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈی ای جی اجلاس ہر ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد ہوگا تاکہ ڈی ڈی اوز تمام تر تفصیلات ترتیب دے کر اجلاس میں پیش کریں۔
٭٭٭٭