ضلعی انتظامیہ عوام کو پر امن ماحول کی فراہم اور عوام کے درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، یاسر اقبال دشتی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پر امن ماحول کی فراہم اور عوام کے درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، عوام کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے اور انکے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کو فوری حل کرسکے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے، صحت تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، متعلقہ آفیسران عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب ڈویژن آفس دشت میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران سیاسی و سماجی و قبائیلی عمائدین اور عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع مستونگ کے سب ڈویژن تحصیل دشت سپیزنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں دشت کے عوام نے زمینوں کے مسائل سمیت دیگر درپیش بنیادی مسائل و مشکلات کا انبار لگادیا، کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے خود عوامی مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کردیئے۔۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر دشت محمداکرم حریفال تحصیلدار سیف الدین کوسہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی عبدالخالق شاہوانی ڈسٹرکٹ اٹارنی جلیل احمد شیخ ڈی ای او احکام ساتکزئی ڈی ڈی او ای سعید احمد سرپرہ ڈی ای اور فی میل عائشہ بگٹی ڈی ڈی او دشت فی میل جمیلہ گلزار انجمن تاجران و زمینداران بلوچستان کے رہنما ٹکری عبدالحمید بنگلزئی پٹواری حاجی اصغر شاہوانی پٹواری محمد علی نائب رسالدار میر حمزہ شاہوانی لیویز آفیسران سمیت تمام سرکاری محکموں کے آفیسران علاقائی معتبرین موجود تھے کھلی کچہری میں عوام کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل زبانی و تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے جبکہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کے پیش نظر متعلقہ سرکاری محکموں کے آفیسران سے بھی جوابات طلب کے لئے اور عوام کو درپیش معمولی نویت کے مسائل کی حل کیلئے ہدایات دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل دشت سے تعلق رکھنے والے دور دراز کے علاقوں کے عوام جوکہ ڈپٹی کمشنر آفس نہیں پہنچ سکتے انکے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے یہاں انکی دہلیز پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہر ماہ اس قسم کے کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کا لائے جارہے ہیں جس کیلئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کمی کوتائی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے