صوبے میں اسوقت ڈی آر ٹی بی کے 80 مریض ہیں ، ڈاکٹرآصف شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹرآصف شاہوانی نے کہا ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں 138سینٹروں پر ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص سے لیکر مکمل علاج کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے 2022ء میں 14000مریضوں میں ٹی بی کی تشخیص کرکے انکا مفت علاج کیا،صوبے میں اسوقت ڈی آر ٹی بی کے 80مریض ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نورقاضی،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر اسفند یارشیرانی،ڈاکٹرابابگر بلوچ،ڈاکٹرشیرافگن رئیسانی، ڈاکٹر عرفان رئیسانی، امداد علی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی بی ڈے ہرسال عالمی سطح پر24مارچ کو منایا جاتا ہے جو ہمیں 1882ء کے اس دن کی یاد دلاتا ہے جب جرمن سائنس دان ڈاکٹررابرٹ کاک نے ٹی بی کا سبب بننے والے جرثومے کا پتہ لگایا تھا اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ٹی بی کے مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنا اورسال نو میں ٹی بی کے علاج اور روک تھام سے متعلق کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرناہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ 24مارچ رمضان المبارک میں آرہا ہے اس لئے بلوچستان میں ورلڈ ٹی بی ڈے 22مارچ کو منایا جارہا ہے اس حوالے آج(بدھ) کو بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد ہوگی۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ ٹی بی کے مرض کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اسکے مزید پھیلاو کو روکا جائے کیونکہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں 10سے 15لوگوں کو ٹی بی کا جراثیم منتقل کرسکتا ہے لہذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلد نشاندہی انکے علاج کا مناسب بندوبست کرنا اسکی روک تھام کا واحد اوریقینی راستہ ہے۔انہوں ن کہا کہ حکومت اورنجی شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کے اشتراک سے تقریباً پی پی ایم 255صوبے کے 14اضلاع میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،صوبے میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کوعالمی ادارہ صحت کے جدید طریقوں پراستوار کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے 45سینٹروں کو ٹی بی کی تشخیص کی مشینیں جین ایکسپرٹ مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر ٹی بی کی خطرناک قسم ہے جسے مزاحمتی ٹی بی بھی کہا جاتا ہے جسکی تشخیص سے لیکر علاج تک کی مکمل سہولیات عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ طریقہ علاج جن میں جدید بین الاقوامی ادویات اور مریض کو دوروان ہپستال،ٹیچنگ ایف جے علاج مناسب خوراک اورعلاج کے دوران رابطے کیلئے سفری خرچ بھی دیا جاتا ہے یہ سہولت کوئٹہ کے علاوہ تربت اور لورالائی کے ہسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہے صوبے میں اسوقت ڈی آر ٹی بی کے 80مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی بیماری کی ریفرل سسٹم یا مسنگ کیسز کی نشاندہی کیلئے 40لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو ٹریننگ دی جاچکی ہے جس سے بلوچستان میں ٹی بی کیسزکی نشاندہی میں مدد ملے گی ٹی بی پروگرام کی ضلعی سطح پرمانیٹرنگ کیلئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر کی تعینات کی جاچکی ہے ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے ذریعے ضلعوں سے ڈیٹا کی رپورٹنگ کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے لیبارٹری کے عملے کوڈبلیو ایچ او،Dots facilitatosٹی بی کی تشخیص اور علاج کیلئے 110ڈاکٹرز،73پیرامیڈیکس کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی ادویات کے نجی سطح پر غلط استعمال کی روک تھام اور ٹی بی کے مریض کی پرائیوٹ سطح پر تشخیص کی سرکاری سطح پر نشاندہی کیلئے قانون سازی کابل تیار کرکے منظوری کیلئے جمع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022ء میں ٹی بی کنٹرول پروگرام نے عالمی وباء کورونا کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے باوجود14000مریضوں میں ٹی بی کی تشخیص اورانہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے