صوبائی حکومت اے پی سی کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قدم اٹھانا ہوگا، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ سردار محمد نورزئی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ عوام کے حقوق کی آواز ہے،صوبائی حکومت اے پی سی کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قدم اٹھانا ہوگا۔ جمعیت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے جو نکات اٹھائے وہ قابل توجہ ہیں، کوئٹہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ دریں اثناء ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء محمد خالد بگٹی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، جس کا مرکزی وضلعی قائدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔جبکہ جمعیت علماء اسلام نعمان بن ثابت یونٹ کلی سبزل کی مجلس عمومی کا اجلاس وتربیتی نشست ملک محمد سلیم شاہوانی کی رہائش گاہ پر یونٹ کے نائب امیر مفتی حمداللہ سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیرتعداد میں ارکان نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمود آزاد نے انجام دئیے یونٹ کارکردگی رپورٹ یونٹ جنرل سیکرٹری ملک محمد صادق بنگلزئی نے پیش کی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان ضلعی نائب امیر مولوی محمد ایوب، خطیب جامع مسجد اکبری مولوی عزت اللہ نے خطاب کیا اجلاس کے بعد ملک محمد سلیم شاہوانی کی جانب سے ضلعی قائدین وکارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے