رمضان کے مہینہ میں صارفین کو خصوصی ریلیف اوربجلی کی باقاعدہ مسلسل فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں ، کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے ماہ رمضان کے مہینہ میں صارفین کو خصوصی ریلیف اوربجلی کی باقاعدہ مسلسل فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو بجلی کی صورتحال اور صارفین کی کسی بھی شکایت سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کرتا رہے گا۔ایمر جنسی کنٹرول روم میں بجلی کی صورتحال کی نگرانی کر نے والے افسران روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی صورتحال کی نگرانی کرینگے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور کوئٹہ شہرسے باہر دیگربڑے شہروں میں سٹی فیڈروں میں سحری، افطاراورتراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کواْنکے پرانے شیڈول کے مطابق یومیہ مختلف اوقات کارمیں بجلی فراہم کی جائے گی۔ اسکے علاوہ میں تمام آپریشن ڈویڑن اور سب ڈویڑنوں میں عملہ اورلائن اسٹاف اپنے متعلقہ علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔لہذا تمام صارفین اپنے شکایات موبائل نمبر 03198088501 پر واٹس ایپ کے زریعے پیغام کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔کسی بھی صارف کی جانب سے کسی بھی علاقہ میں فنی خرابی یاانفرادی شکایت موصول ہونے پر کیسکولائن اسٹاف بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا اور کم سے کم وقت میں صارف کی شکایت کاازالہ کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔ اسکے علاوہ تمام افسران و لائن اسٹاف سحری، افطار اور تراویح کے دوران دفتروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائینگے۔کیسکومانیٹرنگ سیل بجلی کی صورتحال سے کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گاتاہم صارفین اپنے متعلقہ سب ڈویڑن کے علاوہ 118پر کال کرکے یا اپنے موبائل سے 8118پر میسج (SMS)بھیج کر اپنی شکایات درج کروائیں۔اس کے علاوہ صارفین موبائل ایپلی کیشن کیسکولائٹ (QESCO LIGHT)پر بھی بجلی سے متعلق شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ لہٰذا کیسکونے ماہ رمضان میں اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ سحری، افطار اور تراویح کے اوقات میں تمام غیر ضروری برقی آلات بند کرنے کے علاوہ صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے