تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ڈاکٹر ساجدہ نورین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ تعلیم نسواں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اورینٹیشن سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں ڈینز ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ایڈمن اسٹاف اور طالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا کہ طالبات کو جدید علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ دن رات محنت کر رہی ہے جس کی واضح مثال عالمی تنظیم یو این سی ایچ آر کا ادارے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون ہے اسی سلسلے میں یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کردہ تین ہزار کرسیوں سے یونیورسٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔آئی ٹی سے متعلق سامان اور عنقریب یونیورسٹی کی لیب کی سولرلائیزیشن سے یونیورسٹی کو بجلی کے مد میں خطیر رقم کی بچت ہو گی جسے طالبات کی نصابی و نصابی سرگرمیں ں پر خرچ کیا جائیگا سیشن کے دوران طالبات نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس میں زیادہ تر ٹرانسپورٹ سے متعلق تھے۔ طالبات نے وائس چانسلر سے درپیش مسائل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جس پر وائس چانسلر نے طالبات کو مسائل کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تقریب کے اختتام پر وی سی نے اپنے حالیہ دورہ کوریا سے متعلق تقریب کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے دورہ کے دوران کورین حکام کے ساتھ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے یاداشتوں پر دستخط ہوئے، جس میں سٹڈی ایکسچینج پروگرام سرفہرست تھا.اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مختلف فیصلے کیے گئے جس میں یونیورسٹی کے پشین اور خضدار کے سب کیمپسز میں التوا کا شکار تعمیراتی کام کا دوبارہ آغاز مذکورہ دونوں پراجیکٹس میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ کے خاتمے پر وی سی کی خصوصی دلچسپی کے سبب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے آمادگی ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے