بلوچستان کے عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے، سید احسان شاہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ میں بچوں کے جدید ترین انتہائی نگہداشت یونٹ، بریسٹ فیڈنگ کارنر، کلر ڈوپلر الٹرا ساونڈ، ان ڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کے ABG ٹیسٹ، جدید سہولیات سے آرستہ ایمبولینس، سینٹرل آکسیجن سسٹم اور سولر سسٹم کا افتتاح کے دیا۔رسمی افتتاحی تقریب کا انعقاد چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ نے کیا۔تقریب میں ڈاکٹر امین مندوخیل، پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی ناصر، ایسوایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شمائل مندوخیل، کوارڈنیٹر کوویڈ پراجیکٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈائریکٹر مینجمنٹ ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گل ترین، ڈائریکٹر فنائنس شاہ زیب اسلم، پرسنل اسٹاف آفیسر حاجی عمران اختر، اسٹاف آفیسر وزیر صحت ذاکر علی اور دیگر معاونین موجود تھے۔چیف ایگزیکٹیو بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ پروفیسر حبیب اللہ بابر نے بریفنگ میں بتایا کہ کہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ میں مختصر عرصے میں کئی تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے بچو ں کے آئی سی یونٹ، بریسٹ فیڈنگ کارنر، کلر ڈوپلر الٹرا ساونڈ، ان ڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کے ABG ٹیسٹ، جدید سہولیات سے آرستہ ایمبولینس، سینٹرل آکسیجن سسٹم اور سولر سسٹم کی سہولیات فراہم کر دی گئیں۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ جدید ترین مشینری سے لیس ہے۔ وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے استفسار کیا جس پر مریض اور ان کے تیمارداروں نے چلڈرن ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور تعاون پر چیف ایگزیکٹیو بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ پروفیسر حبیب اللہ بابر اور طبی عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کے مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائی جارہے ہیں۔بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کو عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے۔تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیا ہو سکے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنانا ہے۔چلڈرن ہسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا پیڈیاٹرک ہسپتال ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض آتے ہیں۔ ہسپتال داخل مریضوں کو مفت ادویات، فراہم کررہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈاکٹروں کو متعدد شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ کو تربیت فراہم کررہا ہے۔