ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو مزید سہولیات فراہم کی جائے ، میر محمدہاشم نوتیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو مزید سہولیات فراہم کیا جائے اس سلسلے میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کر کے انھیں پایہ تکمیل تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں سٹی ٹو فیڈر کے افتتاح کے موقع پر کیسکوافسران اور ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔افتتاحی موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی،سپریٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) مرزا اعزاز بیگ، سپریٹنڈنگ انجینئر (آپریشن خضدار سرکل) کرم بخش بادینی،ایگزیکٹو انجینئر (آرای ڈی) سید آصف شاہ، ایگزیکٹو انجینئر (آپریشن نوشکی)قاضی نوید احمد سمیت کیسکوکے دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) میر ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی بجلی سے متعلق مسائل کو دیکھتے ہوئے انھیں ہر ممکن حل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ صوبے میں برقی لائنوں کی بہتری اور آپ گریڈ یشین اور نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو مزید ریلیف دیا جا سکے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی نے وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیسکو اپنے صارفین کوبہتر سہولیات کی فراہمی اورمستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔جن میں متعدد پا یہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو کنسٹرکشن کی ٹیم نے شب و روز محنت کرکے نئے فیڈرکاکام مکمل کر دیا اور اسے باقاعدہ طورپرانرجائز بھی کر کے چلا دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیڈرکی تنصیب سے دالبندین کے صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ کیسکو چیف نے مزید کہا کہ لائن لاسسز میں کمی لانے کے علاوہ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور ریکوری میں اضافہ کے لیئے بھی کوششیں جا ری ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی صارفین کیجانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کمپنی کے لیئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں انہوں نے تمام صارفین خصوصا زرعی صارفین سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بجلی کے بل فورا جمع کرائیں تاکہ انکے بجلی کے فراہمی کے اوقات کار کو مزید بڑھا یا جائے۔اس موقع پر وزیر مملکت نے صارفین کیبجلی سے متعلق بعض مسائل اور شکایات سے کیسکو چیف کو آگاہ کیاجس پرکیسکو چیف نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں وزیر مملکت اور کیسکو چیف نے دالبندین گرڈ اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے