کراچی ، ٹک ٹاک بنانے پر پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے خاتون زخمی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) بلدیہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اتحاد ٹاؤن تھانے کےعلاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن مستانہ چوک کے قریب گھرمیں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپرسول اسپتالا لایا گیا جہاں خاتون کی شناخت 58 سالہ سلطانہ زوجہ تاج محمد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اواتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ فائرنگ زخمی خاتون کے پڑوسی بابو مسعود نے کی ہے جوموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم بابو مسعود اور زخمی خاتون کے بیٹے اوردیگر نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پرجھگڑاہوا جس میں گھروں کے بڑے بھی شامل ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے