چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت پہنچنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے استقبال کیا عدالت عظمٰی کے معزز ججز صاحبان کو اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا چیف جسٹس نے سپریم کورٹ رجسٹری کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں انصاف فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے و اضع رہے کہ آج پہلی مرتبہ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں سپریم کورٹ کے دو بنچ کیسوں کی سماعت کررہے ہیں بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر اور بنچ نمبر 2 جسٹس یحیء خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے جبکہ سپریم کورٹ کے دونوں بنچوں نے کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت میں کیسوں کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے