پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ، وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے ہم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بیرون ملک پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کے خلاف مہم کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے پروقار ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے مزموم مقاصد کے حصول کی مہم سے پاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے ہم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔