ملک دشمن عناصر بیرن ملک سے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اندرون ملک انتشار پھیلانے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد اب بیرن ملک سے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے،قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے پروقار ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے،مزموم مقاصد کے حصول کی مہم سے پاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی قوم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے