ملکی نظام کو اس وقت منتشر کیا گیا ہے ہر ادارے کی توقیر کو نقصان اور لاہور میں آئین کا کھلواڑ کیا گیا ہے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ کے سنیئر دوستوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی نظام کو اس وقت منتشر کیا گیا ہے ہر ادارے کی توقیر کو نقصان اور لاہور میں آئین کا کھلواڑ کیا گیا ہے۔انصاف میں تفریق سے مذید مشکلات بڑھے گے۔بلوچ جبری گمشدگیوں ریکوڈک پر خفیہ معاہدوں جیسے مسائل سے دوچار ہے اور دوسری طرف لاہور میں مکمل ریاستی نظام کو توڑ دیا گیا لیکن پھر بھی ان کو تمام تر ریلیف حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ راحت ملک پارٹی کے سنئیر ترین رہنماؤں میں سے تھے ان کی نیشنل پارٹی اور بلوچستان کیلیے متزلزل خدمات ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔جس میں پارٹی قائدین اور کارکنان نے تسلسل اور مستحکم انداز سے جدوجہد کی۔اور ہر طرع کی مشکلات و مسائل سے قربانیوں اور جہد مسلسل سے نبردآزما ہوئے۔اج قوم کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ ان کے پاس سیاسی کارکنوں کی جماعت نیشنل پارٹی کی صورت میں موجود ہیں۔انہوں نے کوئٹہ کی تنظیم اور دوستوں کو سرگرمیوں اور کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ آج نیشنل پارٹی کا فعال ترین ضلعوں میں سے ایک ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے۔معاشی مشکلات نے عوام کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر پہنچ گء ہے۔عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گء ہے۔لیکن حکومت کی کوئی جامع و مربوط پالیسی نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ صرف آزادانہ و شفاف انتخابات سے ممکن ہے اور عوام کو خود کے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا ہے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے دوستوں نے پارٹی پیغام اور پالیسیوں کو بھرپور اجاگر کیا ہے۔جس پر نیشنل پارٹی کو فخر ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ مردم شماری کو عجلت میں رکھا گیا۔اس لیے مردم شماری میں خدشات نظر آرہے ہیں۔اس لیے مردم شماری کے تاریخ میں توسیع کیجائے تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ازخود نوٹس نے ملک میں انتشار کو ہوا دیا اور اب دہرایا معیار انصاف نے عدلیہ پر عوام کو اعتماد کو متاثر کیا۔گاڑیوں میں عدالتی کارروائی کرکے عدلیہ کی ساکھ کو مکمل نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے دوست عوامی رابطے کے عمل کو تیز کریں اور عوام کو نیشنل پارٹی کی عوامی و جمہوری سیاست کی طرف مائل کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری ریاض زہری حنیف کاکڑ سعید سمالانی عارف کرد رحمت اللہ محمد حسنی اختر لانگو عثمان بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ یونس بلوچ میر عبدالخالق بلوچ چیرمین محراب بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ سلمہ قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے