قلعہ عبداللہ ، فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا،وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ،ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی مظاہرین سے مذاکرات بعدازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین لاش کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اور میت کے ہمراہ ریڈ زون میں دھرنا دیا پولیس کی جانب سے مظاہرین کو کمشنر آفس کے سامنے روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہوگئے لواحقین نے کہاکہ چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن،ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے بعدازاں دھرنا ختم کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے