قرض لینے والے واپسی کیلئے پریشان اور ہمارے والے بھنگڑہ ڈالتے ہیں ، نواب محمد اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قرض لیکر لوگ واپسی کیلئے پریشان رہتے ہیں لیکن ہمارے حکمران قرض لیکر خوشی سے ڈھول بجا کر بھنگڑہ ڈالتے ہیں،مالی بحران کومدنظررکھتے ہوئے تمام محکموں میں کفایت شعاری لیکن بلوچوں پر فوج کشی کیلئے پیسہ بہت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ قرض لے کر لوگ پریشان ہو تے سوچتے ہیں پیسہ کیسے واپس کریں گے؟، یہ عجیب ملک ہے یہاں حکمران قرض لے کر بہت خوشی کرتے ہیں ڈھول بجا کر بھنگڑہ ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کے حکمران (financial crunch) پئسہ نہ ہونے کی صورتحال کو مدنظر رکھ سب محکموں کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کیے ہوے ہیں، لیکن بلوچوں پہ فوج کشی کے لیے وصائل اور پئسہ بہت ہے!نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ یہ تاریخی دستاویز جس میں بلوچ قوم کی قسمت کا فیصلہ تحریر کیا گیا تھا ہمیں خان سلیمان احمد زئی نے دی تھی، انہوں نے کہا تھا وہ اس دستاویز کو International Court of Justice میں پیش کر کہ اس کے نفاذ کے لیے دعوہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے