خالد بگٹی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے جماعت مزید فعال ہوگی،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان حافظ مسعود احمد میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا سلیم اللہ محمد خالد خان بگٹی نے حنظلہ ون یونٹ بروری کلی بہادر آباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالد بگٹی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے جماعت مزید فعال ہوگی،قبائلی شخصیات اور عوام کی امیدیں جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہیں۔اس موقع پر محمد خالد بگٹی نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جس کا مرکزی وضلعی قائدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔جبکہ جمعیت علماء اسلام نعمان بن ثابت یونٹ کلی سبزل کی مجلس عمومی کا اجلاس وتربیتی نشست ملک محمد سلیم شاہوانی کی رہائش گاہ پر یونٹ کے نائب امیر مفتی حمداللہ سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیرتعداد میں ارکان نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمود آزاد نے انجام دئیے یونٹ کارکردگی رپورٹ یونٹ جنرل سیکرٹری ملک محمد صادق بنگلزئی نے پیش کی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان ضلعی نائب امیر مولوی محمد ایوب، خطیب جامع مسجد اکبری مولوی عزت اللہ نے خطاب کیا اجلاس کے بعد ملک محمد سلیم شاہوانی صاحب کی جانب سے ضلعی قائدین وکارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے