بیلہ، پولیس کی دو مختلف کاروائیوں میں 2 منشیات فروش گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ میں پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں 2منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس لسبیلہ کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او بیلہ ملک عبدالجبار رونجھو نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں کھانٹا بند بیلہ کے مقام سے ملزم فدا حسین ولد لعل محمد قوم خاصخیلی سکنہ بیلہ جبکہ محلہ چوٹکی بیلہ کے مقام سے ملزم عمران ولد طالب حسین قوم راجپوت سکنہ بیلہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو 30گرام چرس برآمد کر لی-گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹیکسں ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ جن سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے