انسداد دہشتگردی کی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی 3 اپریل تک 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔