کوئٹہ سے بھاگے ہوئے دو بچے قلات پولیس نے پکڑ کر والدین کے حوالے کردیئے

قلات (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے گھر سے بھاگے ہوئے دو معصوم بچوں کو قلات پولیس نے پکڑ کر والدین کے حوالے کردیا، تفصیلات کیمطابق قلات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے دو کمسن بچے گھر سے بھاگ کر بطرف قلات آرہے ہیں اس نسبت ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات خدائے رحیم عالیزئی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں معصوم بچوں کو قلات سے پکڑ کر ان کے والدین کے حوالے کر دیا بعد اذ والدین نے ایس ایس پی قلات دوستین دشتی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے