کوئٹہ ، سی ٹی ڈی کی کاروائی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 2 ملزمان گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 2ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے پو لیس کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے ریڈ ہینڈڈ کیچ گرنیڈ لابنگ نیٹ ورک اوربی آر جی گروپ سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان جمعہ خان اور روز محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ ولی نا می ملزم کی تلاش جا ری ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزما ن کے قبضے سے 2دستی بم بر آمد کرلئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گر فتار ملزما ن نے 30 جنوری 2023 کو شالکوٹ کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے، 5 فروری 2023 کو صدر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں آبپاشی کے دفتر پر دستی بم پھینکنے، 14 فروری 2023 کو تھانہ شالکوٹ میں دستی بم پھینکنے اور 4 دسمبر 2022 میں تھانہ نیا سریاب میں دستی بم پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے