کوئٹہ ، اسٹیورٹ روڈ اور گردو نواح میں گیس پریشر کا مسئلہ برقرار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسٹیورٹ روڈ اورگردونواح میں گیس پریشر بدستور غائب،سوئی گیس حکام کی بے حسی برقرار، صارفین مشکلات کا شکار، گیس کمپنی پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی میں ناکام، تفصیلات کے مطابق اسٹیورٹ روڈ و گردونواح میں گیس پریشر بدستور غائب ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں بچوں بزرگوں کو مشکل کا سامنا ہے وہیں خواتین کے لئے کھانا وغیرہ پکانا بھی مشکل ہو کررہ گیا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ موسم بہتر ہونے کے باوجود بھی گیس پریشر درست نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیورٹ روڈ میں گیس پریشر بہتر کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے