چمن ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھا ری مقدار میں اسلحہ اور گو لہ بارود بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی بھا ری مقدار میں اسلحہ اور گو لہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو چمن کے علا قے رحمان کہول میں جامعہ ظریف کے قریب سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے اسلحے اور گو لہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بر آمد کر لیا، ذرائع کے مطابق برآمد ہو نے والے اسلحے میں 3آرپی جی راکٹ لانچر، 2ایل ایم جی، ایک جی تھری رائفل،ایک ایس ایم جی، ایک ٹی ٹی کوف، ایک نائن ایم ایم پسٹل،46ہینڈ گرنیڈ،3سموک گرنیڈ، 5چھوٹے گر نیڈ،7.62ایم ایم کے 7920راؤنڈ، آر پی جی کے 116راؤنڈ، 82ایم ایم مارٹر کے 24، 60ایم ایم مارٹر کے 55 گولے، 12ہزار 2سو مختلف اقسام کے راؤنڈ 142فیوز، ایک وائر لیس سٹ، 15مختلف اقسام کی میگزین بر آمد کر لی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بر آمد ہو نے والا اسلحہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں استعمال کیا جا نا تھا جسے بر آمد کر کے تخریب کا ری کا کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے