چمن، سکیورٹی فورسزکاخفیہ آپریشن،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیا ، آئی ایس پی آر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے چمن میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چمن کے علاقیرحمان کہول آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دیسی ساختہ دھماکاخیزموادسمیت اسلحہ اورگولہ بارودکابڑاذخیرہ برآمد ہوا۔جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنیدہشتگردوں کیمشتبہ ٹھکانوں پروسیع پیمانیپرکلیئرنس آپریشن کیا۔یاد رہے3روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے