پنجگور ، ٹیچنگ ہسپتال بند ہے اور ہسپتال میں دوائیاں ناپید ہیں ، میر رحمت صالح

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی پنجگور کی جانب سے ریلی اور ڈی سی آفس روڑ پر دھرنا ریلی کی قیادت نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ،مرکزی رہنما علاؤ الدین ایڈوکیٹ گہرام شریف سابق صدر حاجی اکبر اور دیگر نے کی ریلی نیشنل پارٹی کے ضلعی سکرٹریٹ سے شروع ہوکر ڈی سی روڑ پر آکر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور نیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا احتجاجی جلسہ سے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح حاجی اسلام بلوچ،پھلین بلوچ،حاجی صالح بلوچ، حاجی عبدالعزیز علاؤ الدین ایڈوکیٹ گہرام شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل صوبائی وزیر کی وجہ سے پنجگور مائلستان بنا ہوا ہے شہر میں انٹرنیٹ 4G 3G بند ہے بارڈر کاروبار پر بااثر افراد اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوٹ مارہورہی ترقیاتی منصوبوں پر میگا کرپشن بھتہ خوری ہورہی ہے ٹیچنگ ہسپتال بند ہے اور ہسپتال میں دوائیاں ناپید ہیں،ڈاکٹروں کی غیر موجودگی، گْزشتہ 4 سالوں سے جاری ہے پنجگور ایئر پورٹ کی بندش کا فائدہ اٹھاکر زمینوں پر صوبائی وزیر اور لینڈ مافیا کی قبضہ گیری عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کا نوجوان پریشان ہے پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے انکی گاڑیوں کو پکڑ کر جعلی کیس ڈال کر پھر گاڑیوں کو غائب کردیتا ہے یہ کہاں کا انصاف اورقائدہ ہے گاڑیاں لوگوں نے پیسہ دے کر خریدی ہیں یہ ظلم ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزررہا ہے عوام کو رہزنوں سے زیادہ محافظوں سے خطرہ ہے مقررین نے کہا کہ پنجگور کے عوام اس ملک کے شہری ہیں ایک طرف منشیات کے زریعے نوجوانوں کو مفلوج بنایا گیا ہے دوسری طرف تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہورہی ہے نیٹ جو ایک بنیادی ضرورت ہے مگر پنجگور کے عوام کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہے کیا صرف پنجگور میں امن وامان کا مسئلہ ہے ملک کے دوسرے حصوں میں کوئی بدامنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ایجوکیشن کو تباہی کے دہانے کے پر لاکھڑا کردیا گیا ہے سرکاری سکولوں کی اکثریت بند ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر نشنل پارٹی احتجاج جاری رکھے گا مذید ظلم وانصافی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر 75 سالوں سے ظلم جاری ہے ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرے مگر بلوچستان والوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا ہے اور انکے بنیادی حقوق سلب کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کا نے آج مقتدر حلقوں کی سلیکٹڈ نمائندے کے خلاف ریفرنڈم کی ہے بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے یہ بندوق کے زور پر حل نہیں ہونے والا ایجوکیشن آفیسر نے سکولوں کو ٹھیکہ داری سسٹم پر ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے نمائندے نے جعل سازی کرکے دکانوں کے نام پر چار سے پانچ ارب نکالے ہیں جس پر عنقریب وائٹ پیپر جاری کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے