پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا ، عالم خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نائب صدرعالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے صوبائی حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر فوری واپس لی جائے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم خان کاکڑ نے کہا کہ لاہور میں زمان پارک میں آپریشن اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں اورانہوں نے ائیر پورٹ روڈ پر پرامن احتجاج کیاپاکستان کا آئین ہرشہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن قدوس بزنجو حکومت نے پرامن احتجاج پرپی ٹی آئی کے کارکنوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پراپنے اوپر جھوٹے مقدمے کو تمغہ سمجھتا ہوں جس کا عدالتوں میں سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورخاص کر بلوچستان کے عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی جھوٹی ایف آئی آرسے مرعوب نہیں ہونگے۔