نسٹ کوئٹہ کیمپس میں خضدا ر بلاک کا قیام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی کاوشوں سے NUST(نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)کوئٹہ کیمپس میں خضدار بلا ک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بی این پی کے انقلابی اقدام سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ضلع خضدار اور اندرون بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لئے رعایتی بنیادوں پر سکالرشپس، بی ایس پروگرامز اور ہاسٹل کی سہولیات بھی فراہم ہوں گی تاکہ طلباء و طالبات دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے