عوام پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،لالایوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دیں گے،زلمے خلیل زادہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس کی بلوچستان امن جرگہ سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے کسی کی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریگا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہاکہ زلمے خلیل زادہ کا پاکستان کے بارے میں بیان انتہائی نامناسب ہے پاکستان کے حکمرانوں اورسیاستدانون کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور متحد ہوکر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسوقت پاکستان کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازشیں کی جارہی ہیں تاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو رول بیک کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگے زلمے خلیل زادہ کے پاکستان کے بارے میں دیئے گئے انتہائی نامناسب بیان کی مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسکے خلاف بھر پور احتجاج کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں عوام کی خدمت کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگی ہوئی ہیں اور انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناجن نہ لئے توعوام کاسیلاب انہیں بہاکرلے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے اور کسی کو بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو رول بیک کرنے کی اجازت نہیں دے گا اگر کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر سخت جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے