سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیر سے کیسز کی سماعت ہوگی عمرعطا بندیال جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپر یم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج سے با قاعدہ کیسز کی سماعت ہو گی سماعت کے لئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال جسٹس یحییٰ خان آفریدی جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق (پیر) کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے لئے دو بنچ تشکیل دے دئے گئے جس میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بنچ نمبر 2 جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔پہلی مرتبہ دونوں بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسوں کی سماعت کرینگے سپریم کورٹ رجسٹری ہائی کورٹ کی عمارت سے رجسٹری کی نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ویڈیو لنک کے زریعہ پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسوں کی سماعت ہوسکے گی۔آج (پیر)صبح 11بجے سپریم کورٹ بار بلوچستان کے وائس پریذیڈنٹ اور ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے سپریم کوٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے