حاجی ولی محمد لہڑی کی فات سے بلوچستان کے عوام باصلاحیت اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئے ، میرگاہی خان لہڑی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) میرگاہی خان لہڑی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں لہڑی قبیلے کے ممتاز قبائلی شخصیت سابق سٹی نائب ناظم کوئٹہ حاجی میر ولی محمد لہڑی کے وفات پر انہتائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حاجی ولی محمد لہڑی ایک مخلص۔ سچے اورخیرخواہ شخصیت کیمالک تھے ان کی وفات سے لہڑی قبائل سمیت بلوچستان کے عوام ایک باصلاحیت اور خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں حاجی ولی محمد لہڑی کی علاقائی اور عوامی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے انہوں نے اپنی زندگی عوامی اور فلاحی کاموں کے لیے واقف کررکھی تھی ان کی قدر گراں خدمات کو ہمیشہ صدیوں تک یاد رکھا جائیگا سردار کاہی خان لہڑی نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوارخاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبروتحمل عطا فرمائے