توشہ خانہ تحقیقات ، نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے فرحت شہزادی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پر ارسال کیے گئے نوٹس میں 21 مارچ کے روز پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے فرحت شہزادی کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔فرحت شہزادی کو تحائف کی فروخت میں کردار پرطلب کیا گیا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بھی فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر رکھاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے