بلوچستان سمیت ملک بھر کی ترقی عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، شاہ زین بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر انسداد منشیات و جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی ترقی عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں عوام کی خدمت اور عوامی مسئلہ مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد کا تسلسل برقرار گیا ہے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے کام کیا جارہا ہے۔کارکناں پارٹی کو مضبوط وفعال بناتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کا پیغام عام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سابق سینئرصوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،قبل ازین جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما خان بشیر خان باروزئی نے سبی سمیت گردونواح میں عوام کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگہی کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا وفاقی وزیر انسداد منشیات وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نواب زادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی ملک گیر سیاسی پارٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کا اپنا مقصد بنایاقومی وصوبائی اسمبلی میں پارٹی قائدین نے عملی قدم اٹھا کر عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کیا عوام کی خدمت اور درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے جو وعدے انتخابی مہم کے دوران کیے ان کو پورا کرنے کے لئے بھاگ سبی ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو زیارت ہرنائی میں میگا پروجیکٹ دئیے جن کی تکمیل سے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کی تعمیر سولر ٹیوٹ ویل اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ ٹراما سینٹرز کی موجودگی سے عوام کو بنیادی سہولیات ملے گی انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں ہر شخص کو دیں تاکہ جمہوری وطن پارٹی عوامی خدمت اور عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔