اہلکاروں پر حملے، پی ٹی آئی کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے بعد ملک میں ہر صورت قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران پولیس اور سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے لندن سے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد ملک میں ہر صورت قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور ملزمان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ہمیشہ اداروں اورعدلیہ کا احترام کیا، جب بھی بلایاگیاپیش ہوئے۔ ن لیگ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اتحادیوں کے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے نواز شریف اور مریم نواز کو اعتماد میں لیا۔اس موقع پر نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلے کیے جائیں اس میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت ضرور شامل کی جائے۔اجلاس کے دوران ن لیگ کے قائد نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے انتخابات میں قربانی دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ ترجیحی بنیادوں پر دیئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے